اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ، ڈی آئی جی سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہوگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے پر تعیناتی کے لیے لاہور سے علی رضا کو لایا جا رہا ہے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی آپرینشز کے لیے بلوچستان سے ایک پی ایس پی آفیسر کو تعینات کیا جائے گا، حسن سردار احمد خان کو ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر تعینات کردیا گیا ۔
اسی طرح ایس پی سوہان اصغر علی کو تبدیل کرکے ایس پی وزیراعظم ہاؤس تعینات کردیا گیا، ذرائع کے مطابق خیبرپختوانخو صوبے سے واپس تبدیل ہونے والے ایس ایس پی یاسر آفریدی کو بھی اہم عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تھانوں کی سطع پر بھی ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی ڈویثرن سطع پر تبدیل کیا جائے گا، تھانوں کے تمام محرر اور نائب محرر بھی تبدیل کردئیے جائیں گے۔

Recent Posts

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی پر قابو پانا ہوگا: فیصل سبزواری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہےکہ ملک…

3 mins ago

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیرقانونی قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیرقانونی قرار…

5 mins ago

بلوچستان میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 16اضلاع میں یکم جولائی سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنےکا…

9 mins ago

آپ چاہتے ہیں ہم جیل جائیں، وہ وہاں زیادہ تقریر کرتا ہے،توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن کا شعیب شاہین سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں ممبر کمیشن نے شعیب…

15 mins ago

کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے…

17 mins ago

سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق چیف سیلیکٹر اور سابق کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا…

20 mins ago