چینی کمپنی کو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دیدی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے چینی کمپنی کو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دے دی۔

آج نیوز کے مطابق چودھری شافع حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب میں سولر مینوفیکچرنگ کے پلانٹ لگیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنی سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے، ہم ہر ممکن سہولت دیں گے۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ چین اور یوکے سمیت 10 سے زائد غیرملکی سولر کمپنیوں سے ملاقات کرچکا ہوں، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سولر انرجی کے فروغ کیلئے طویل المدت پالیسی بنائی جائے گی، پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، حکومت ہاؤسنگ اور انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے جارہی ہے، حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی ایکو سولر کمپنی سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔

Recent Posts

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…

22 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…

24 mins ago

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے…

27 mins ago

لاہور میں شارٹ فال 400میگاواٹ تک پہنچ گیا، ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل…

30 mins ago

طاقتور حلقوں کی مخالفت: ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بے اثر، پنشن اصلاحات کی تجویز برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ملازموں کی عمرکی حد میں اضافے کی تجویز تمام متعلقہ اور…

33 mins ago

پی ٹی آئی، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی نےآپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف، جمیعت علمائے اسلام (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی…

40 mins ago