وزیراعظم کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کا دسواں اجلاس آج ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس آج ہوگا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا یہ اجلاس دن ایک بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا اور اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو مدعو کیا گیا ہے، جب کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کرلیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزارت تجارت جام کمال خان، وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر آبی وسائل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے، جب کہ چاروں چیف سیکرٹریز کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…

5 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…

6 mins ago

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے…

10 mins ago

لاہور میں شارٹ فال 400میگاواٹ تک پہنچ گیا، ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل…

12 mins ago

طاقتور حلقوں کی مخالفت: ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بے اثر، پنشن اصلاحات کی تجویز برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ملازموں کی عمرکی حد میں اضافے کی تجویز تمام متعلقہ اور…

15 mins ago

پی ٹی آئی، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی نےآپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف، جمیعت علمائے اسلام (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی…

23 mins ago