میچ ہارنے کے بعد ممبئی انڈین کی مالکن نیتا امبانی نے روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کیلئے دوٹوک پیغام دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) انڈین پریمئیر لیگ جہاں تنازعات کے ساتھ جاری ہے، وہیں اب ممبئی انڈینز کی مالکن نیتا امبانی نے بھی اپنی ٹیم کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

آئی پی ایل میں ان دنوں روہت شرما اور ہاردک پانڈیا چرچہ میں ہیں، تاہم اس کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑی اب نیتا امبانی کی نظروں میں ضرور آ گئے ہیں، رواں سیزن میں ممبئی انڈینز محض 10 سے میں سے 4 میچز ہی جیت پائی جس کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے تاہم میچ ہارنے اور ٹیم کے اندر تنازعات کے باعث اب ٹیم اونر نیتا امبانی بھی بول پڑی ہیں ۔

انہوں نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم ممبئی انڈینز اور اس سیزن کو مایوس کن قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیزن تمام سیزنز میں مایوس کن رہا ہے۔نیتا امبانی کی جانب سے اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ماضی کو کھنگالنا پڑے گا اور دیکھنا پڑے گا کہ کوہاتیاں کہاں ہوئی ہیں۔

نیتا امبانی کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں اس سیزن کو مایوس کن تو قرار دیا ہی، ساتھ ہی کہنا تھا کہ چیزیں اس طرح سے نہیں ہوئیں، جو ہم نے سوچا تھا۔ مگر میں آج بھی ممبئی انڈینز کی مداح ہوں، بطور اونر نہیں، ممبئی انڈینز کی جرسی پہننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اور اس ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں دیکھنا چاہیے اور ماضی کو ریویو کرنا چاہیے۔جبکہ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کے لیے بھی نیتا امبانی نے خاص پیغام بھجوایا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’روہت، ہاردک، سوریا اور جسرپریت بمراہ، مجھے لگتا ہے کہ بھارتی آپ سب کے لیے خوش اور پُر امید ہیں، آپ کو بیسٹ آف لک۔

واضح رہے ممبئی انڈینز رواں سال کے آئی پی ایل میں کپتانی کو لے کر بھی تنازع کی زد میں تھی جہاں روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان تعلقات خراب دکھائی دیے، وہیں ہاردک پانڈیا کے کپتان بننے پر بھی روہت شرما خوش نہیں دکھائی دیے تھے جبکہ روہت شرما کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ رواں سال ممبئی انڈینز سے اپنا آخری سیزن کھیلیں گے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

11 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

13 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

13 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

13 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

13 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

14 hours ago