پاکستان کو 10 ماہ میں 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر غیرملکی معاونت گرانٹس اور قرضوں کی شکل میں موصول ہوئے ہیں .
وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر اپریل کے اختتام تک پاکستان کو دوطرفہ، کثیرالجہتی اور دیگرشراکت داروں و اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی .


اپریل کے مہینہ میں پاکستان کو ملنے والی غیرملکی معاونت کاحجم 237.24 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں