جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس میں عدالتی معاون کا تقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس میں عدالتی معاون مقرر کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل عدالت عالیہ کے لارجر بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی گئی ، وقاص ملک ایڈووکیٹ ، صحافی مطیع اللہ جان اور طلعت حسین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے ، آئندہ سماعت سے قبل فریقین اپنے جواب عدالت میں جمع کرائیں ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ پیمرا وقاص ملک کے انٹرویوز کا ٹرانسکرپٹ تیار کرے اور آئندہ سماعت سے قبل عدالت میں جمع کرائے۔ عدالت نے سینئر صحافی حامد میر ، صدر پی ایف یو جے ، سینئر قانون دان احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے توہینِ عدالت کیس کی آئندہ سماعت 30 مئی کو مقرر کردی۔

Recent Posts

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…

7 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…

8 mins ago

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے…

11 mins ago

لاہور میں شارٹ فال 400میگاواٹ تک پہنچ گیا، ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل…

14 mins ago

طاقتور حلقوں کی مخالفت: ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بے اثر، پنشن اصلاحات کی تجویز برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ملازموں کی عمرکی حد میں اضافے کی تجویز تمام متعلقہ اور…

17 mins ago

پی ٹی آئی، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی نےآپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف، جمیعت علمائے اسلام (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی…

25 mins ago