بابراعظم کی مداح نے سنچری مارنے پراپنے والد کی مرسڈیز کار تحفہ میں دینے کا اعلان کردیا

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سینچری مارنے پر کھلاڑی کے لیے اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برمنگھم میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پُر جوش جذباتی مداح کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں ایک جذباتی مداح کو دیکھا اور سنا جاسکتا ہے جو قومی کرکٹ ٹیم سے جیت کی امید لگائی ہوئی ہے۔

مداح کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جیت کے ارمان بارش میں بہہ گئے، جس کے بعد ساری امیدیں آج برمنگھم میں ہونے والے میچ سے جڑ گئی ہیں۔وائرل ویڈیو میں جذباتی مداح نے صرف ایک جیت پر کپتان بابر اعظم کے لیے اپنے پپّا کی مہنگی گاڑی مرسیڈیز کی چابی دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

مداح کا کہنا ہے کہ میں اپنے پپا کو بتا کر آگئی ہوں کہ اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو ان کی مرسیڈیز بابر اعظم کو دے دوں گی، پاکستان کی جیت پر ایسا ہزاروں مرسیڈیز قربان ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ تاہم آج اس سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں اور آخری مقابلہ 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

14 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

15 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

15 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

15 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

16 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

16 hours ago