کارکردگی کیخلاف ایم پی ایز کی شکایات کے انبار،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کے خلاف ایم پی ایز نے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے بانی چئیرمین سے ملاقات کے بعد کارکردگی کی بنا پر وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

آج نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی صدارت میں ہوا۔ذرائع کے مطابق وزراء کی کارکردگی کے خلاف ایم پی ایز نے شکایات کیں ایم پی ایز نے وزیر اعلی کے پی کے کو بتایا کہ وزراء دفاتر میں موجود ہی نہیں ہوتے۔

ایم پی ایز کی شکایات پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کارکردگی کی بنا پر وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوگی توکارکردگی سے آگاہ کرونگا،وزراء کو ملاقات کے بعد تبدیل کیا جائے گا۔وزیر اعلی کے پی کے نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو 10 روز میں تبدیل نہ کیا گیا تو پلان بی پر عمل کرینگے بجلی کا بٹن ہمارے ہاتھ میں ہے، تمام ایم پی ایز ساتھ دینگے۔ وزیر اعلی نے تمام ایم پی ایز کو بجٹ پر اعتماد میں لیا۔

Recent Posts

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 50 فیصد کمی،واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے

غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 2 کلو میٹر سے…

8 mins ago

توہین عدالت کیس:فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔…

14 mins ago

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

27 mins ago

سوناکشی کی مسلمان دوست سے شادی، لو سنہا کے بعد کش سنہا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی بالی…

31 mins ago

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی…

37 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس؛آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،جسٹس بابر ستار کا ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی…

1 hour ago