کراچی(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بیرون ملک طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز آج کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو لے کر کراچی ائرپورٹ پہنچے گی۔ اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر شاہ طلبہ کے استقبال کے لیے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر موجود ہوں گے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بیرون ملک اپنے طلبہ کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ ذاتی طور پر ان طلبہ کی محفوظ اور بروقت واپسی کو یقینی بنانے کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…