عدالتوں کے فیصلوں میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا: حمزہ شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا . آج چور چور کا نعرہ بھی دفن ہو گیا ہے .

عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن کے نام پر مجھے 2 سال جیل میں رکھا گیا . لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں ہے . نیشنل کرائم ایجنسی کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے . انہوں نے کہا کہ لوگوں نے والہانہ محبت کا اظہار کیا ، ملک کے عوام کو ڈلیوری چاہیے . لاہور ، ملتان موٹروے کا سفر کیا تو محسوس ہوا جنوبی پنجاب کے فاصلے سمٹ گئے ہیں . لودھراں ایکسپریس وے 24 ارب کی لاگت سے مکمل ہو گئی ہے . ملتان کڈنی انسٹیٹیوٹ میں 50 کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں . حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک میں بجلی کے منصوبے لگے ، حکومت کی نااہلی سے لوڈشیڈنگ دوبارہ واپس آگئی ہے . 2018 الیکشن پر تحفظات تھے . انہوں نے کہا کہ جب ہماری پارٹی نے میثاق معیشت کی بات کی تو مذاق اڑایا گیا ، کہاں گئے 200 ارب ڈالر جو باہر سے آنے والے تھے . بنی گالہ کی غیر قانونی زمین کو لیگل بنا لیا جاتا ہے . لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت میں 52 روپے والی چینی 110 روپے کلو میں مل رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں