پشاور؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر فیڈرز چلوادیے


پشاور(قدرت روزنامہ) لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر فیڈرز چلوا دیے۔ ترجمان پیسکو کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے مظاہرین کے ساتھ پیسکو رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور مظاہرین کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور زبردستی فیڈرز چلوائے۔مظاہرین نے زبردستی 9فیڈرز چلوائے جو ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں ۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو) ترجمان کے مطابق آن کرائے گئے فیڈرز میں ہزارخوانی، یکاتوت، اخون آباد، نیو چمکنی، سوڑیزئی بالا، شالوذان اور قلندرآباد شامل ہیں ۔ مذکورہ فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 80فیصد سے زائد ہیں اور پیسکو کی جانب سے مذکورہ فیڈرز پر لاسز کم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور پیسکو اہل کاروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے نتیجے میں رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن سے ہزار خوانی اور دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ مذاکرات میں طے پایا کہ 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔
مذاکرات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی جانب سے کنڈا سسٹم ختم کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس کے بعد فضل الٰہی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور مظاہرین واپس چلے گئے۔
دریں اثنا ایکسین عالم زیب نے بتایا کہ ہم علاقے میں لوڈشیڈنگ کم کررہے ہیں۔ علاقہ عمائدین بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے کہا کہ واپڈا بھی ہمارا محکمہ ہے، واپڈا کے ساتھ اسٹاف کی کمی بھی ہے ۔ ہم علاقے سے کنڈا کلچر اور بجلی کی چوری ختم کریں گے۔ واپڈا ماہانہ بنیادوں پر بلز کا اجرا یقینی بنائے۔

Recent Posts

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

2 mins ago

سوناکشی کی مسلمان دوست سے شادی، لو سنہا کے بعد کش سنہا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی بالی…

6 mins ago

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی…

12 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس؛آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،جسٹس بابر ستار کا ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی…

46 mins ago

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…

1 hour ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…

1 hour ago