پشاور؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر فیڈرز چلوادیے


پشاور(قدرت روزنامہ) لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر فیڈرز چلوا دیے۔ ترجمان پیسکو کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے مظاہرین کے ساتھ پیسکو رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور مظاہرین کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور زبردستی فیڈرز چلوائے۔مظاہرین نے زبردستی 9فیڈرز چلوائے جو ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں ۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو) ترجمان کے مطابق آن کرائے گئے فیڈرز میں ہزارخوانی، یکاتوت، اخون آباد، نیو چمکنی، سوڑیزئی بالا، شالوذان اور قلندرآباد شامل ہیں ۔ مذکورہ فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 80فیصد سے زائد ہیں اور پیسکو کی جانب سے مذکورہ فیڈرز پر لاسز کم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور پیسکو اہل کاروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے نتیجے میں رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن سے ہزار خوانی اور دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ مذاکرات میں طے پایا کہ 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔
مذاکرات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی جانب سے کنڈا سسٹم ختم کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس کے بعد فضل الٰہی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور مظاہرین واپس چلے گئے۔
دریں اثنا ایکسین عالم زیب نے بتایا کہ ہم علاقے میں لوڈشیڈنگ کم کررہے ہیں۔ علاقہ عمائدین بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے کہا کہ واپڈا بھی ہمارا محکمہ ہے، واپڈا کے ساتھ اسٹاف کی کمی بھی ہے ۔ ہم علاقے سے کنڈا کلچر اور بجلی کی چوری ختم کریں گے۔ واپڈا ماہانہ بنیادوں پر بلز کا اجرا یقینی بنائے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

14 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

15 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

15 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

15 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

16 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

16 hours ago