غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی؛ داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چینی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے حکومت نے داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت داسو ۔ چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے جامع پلان طلب کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ محسن نقوی نے 15 روز میں حتمی سفارشات پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرح جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔ سیف سٹی کا مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے لیس ہو۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے اس علاقے کی نگرانی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اسلام آباد پولیس اس سلسلے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔ واپڈا، خیبر پختونخوا پولیس اور اسلام آباد پولیس مل کر اس سلسلے میں جامع پلان تیار کریں۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد، آر پی او ہزارہ اور واپڈا کے نمائندہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی اور ہدایت کی کہ کمیٹی 15 دن میں داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی اور جامع پلان پیش کرے۔

Recent Posts

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 50 فیصد کمی،واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے

غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 2 کلو میٹر سے…

5 mins ago

توہین عدالت کیس:فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔…

11 mins ago

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

24 mins ago

سوناکشی کی مسلمان دوست سے شادی، لو سنہا کے بعد کش سنہا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی بالی…

28 mins ago

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی…

34 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس؛آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،جسٹس بابر ستار کا ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی…

1 hour ago