دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں دبئی کا اپنا گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے ایک ایسے ملک کا گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوشی ہوئی جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں گولڈن ویزا حاصل کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد شکرگزار ہوں۔
کبریٰ خان نے مزید کہا کہ اس عمل کو میرے لیے اس قدر ہموار بنانے میں محمد معظم قریشی نے بہت مدد کی، یہ آپ کے بغیر ناممکن تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُنہیں بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔
دبئی کا ’گولڈن ویزا‘ اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا ہے، گولڈن ویزا ہولڈر کو دس برس تک دبئی میں مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات ملتی ہیں۔
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…