بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر پانڈیا کے درمیان طلاق کی تصدیق


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نتاشا اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کے بعد اب پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اُن کی سابقہ اہلیہ نتاشا بن جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق لینے کا فیصلہ ہاردک پانڈیا کا تھا، وہ اپنی اہلیہ نتاشا سے علیحدگی چاہتے تھے تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ہاردک پانڈیا اور اداکارہ نتاشا (Natasa Stankovic) کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت جنم لیا تھا جب مداحوں نے دیکھا کہ نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے پانڈیا کا نام ہٹا دیا ہے۔
اس سے قبل انسٹاگرام پر نتاشا اپنا نام نتاشا اسٹینکووچ پانڈیا لکھتی تھیں، صرف یہی نہیں اداکارہ نے اپنے ہینڈل سے پانڈیا اور اپنی چند تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ نتاشا اور ہاردک پانڈیا کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کیونکہ دونوں کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے لیے سوشل میڈیا پر کوئی اسٹوری یا پوسٹ شیئر نہیں کررہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ نتاشا نے اپنے انسٹاگرام ہیںڈل سے پانڈیا کا نام بھی ہٹا دیا ہے جبکہ 4 مئی کو نتاشا کی سالگرہ پر بھی ہاردک پانڈیا کی جانب سے کوئی پوسٹ یا اسٹوری شیئر نہیں کی گئی۔
صارف نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھی نتاشا نے اپنے شوہر ہاردک پانڈیا کی سپورٹ میں کوئی پیغام جاری نہیں کیا اور نہ ہی اُنہوں نے پانڈیا کے کسی بھی میچ میں شرکت کی۔پوسٹ کے مطابق نتاشا نے انسٹاگرام سے اپنی اور پانڈیا کی تمام تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا ہے، سوائے اُن تصاویر کے جس میں اُن کا بیٹا اُن کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

13 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

14 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

15 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

15 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

15 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

15 hours ago