صوبے کےعوام کے ریلیف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے .
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی نمائندگی کے لیے اجلاس میں شرکت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں نہیں لگایاجائے .

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے، خیبرپختونخوا میں فلاحی بجٹ دیا ہے، عوام کو ریلیف دیا ہے .

انہوں نے کہا کہ وفاق سے مطالبہ ہے ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں، اپنا کام بھی کریں گے اور ایس آئی ایف سی کے تحت بھی حاضر ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس لگانے کی مخالفت کی، کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کرکے ریونیو بڑھایاجاسکتاہے .

. .

متعلقہ خبریں