ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا دسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا .

آرمی چیف نے ملک کی معاشی خوشحالی اور عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے حکومتی اقدامات میں قدم سے قدم ملانے کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی .

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی،

وزراء نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر جامع پیشرفت حاصل کی اور مستقبل میں طے شدہ سنگ میلوں کو پورا کرنے کے منصوبے پیش کیے .

کمیٹی نے اب تک کی مجموعی پیشرفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا

کمیٹی نے ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو بھی سراہا،ایپکس کمیٹی کے ممبران نے دوست ممالک کے ساتھ جاری اقتصادی تعاون پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا،وزیر اعظم نے حکومت اور کاروبار کے فریم ورک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں حالیہ اضافے پر خوشی کا اظہار کیا .
ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نجکاری کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا، کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور نجکاری کی مہم کو احسن طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے ایس آئی ایف سی اور اس سے منسلک سٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا .

. .

متعلقہ خبریں