انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں باولرز نے اچھی باولنگ کی لیکن بیٹنگ میں ہم میچ کو اپنے حق میں فنش نہیں کر پائے، اگر کوئی بلے باز چالیس سے پچاس سکور کر لیتا تو ہم یہ میچ جیت جاتے . میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم میں لچک رکھی ہے اور ہر کوئی اپنے رول کے بارے میں کلئیر ہے، ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فخر زمان نے جس طرح کی بیٹنگ کی وہ دیکھ کر اچھا لگا ، اگر میں اور فخر چار پانچ اوور تک رک جاتے تو میچ جیت سکتے تھے .

عماد وسیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھدار باولر ہے اور بیٹنگ میں بھی کافی بہتر ہو گیا ہے جو کہ ٹیم کے لیے اچھی چیز ہے .

. .

متعلقہ خبریں