اگر صائم ایوب انگلینڈ سیریز میں پرفارم نہیں کرتے تو فخر کو اوپر موقع دینا چاہیے، شاہد آفریدی کا مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستانی بیٹرز کے اسٹرائیک ریٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا کہ میرے خیال سے پاکستان کو فائنل کھیلنا چاہیے، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کنڈیشنز پاکستان کے حق میں ہیں، پاکستان کے اسپنرز آؤٹ آف فارم ہیں لیکن میں پرامید ہوں کہ فارم میں واپس آجائیں گے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ میں اسٹرینتھ ہے، لیکن تنگ کرنے والی چیز اسٹرائیک ریٹ ہے، 7 سے 14 اوورز تک اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا عماد وسیم اور محمد عامر بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز کی لیگ کھیل چکے ہیں، ان کے اس تجربے سے فائدہ ہوگا، دعاگو ہوں کہ صائم ایوب اچھا پرفارم کرے، انہیں کافی موقع ملا ہے اور اگر وہ انگلینڈ سیریز میں پرفارم نہیں کرتے تو فخر کو اوپر موقع دینا چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک تمام ٹیموں سے بہترین ہے لیکن جتنے بڑے بولرز ہیں ان پر ذمہ داری بھی انتی ہی زیادہ ہوگی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

14 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

15 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

15 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

15 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

16 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

16 hours ago