پاکستانی پرچم لہرانے پر یونان میں گرفتار پاکستانی خاتون رہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی سفارتخانہ یونان کی کوششیں رنگ لے آئیں، مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا . ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی .

پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں کے سبب مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا . ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی . مونا خان جیل سے ایتھنز روانہ ہوگئیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں مونا خان اپنے بیٹے سے ملاقات کریں گی، مونا خان کو گرفتاری کے بعد کترینی نامی جگہ پر لاک اپ کیا گیا تھا .

پاکستان نے اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر رسائی مانگی تھی .

گزشتہ روز پاکستانی صحافی مونا خان کو یونان میں حراست میں لیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں