پولیس افسر کی مشتاق احمد سے انگلی اٹھا کر بات کرنے کی تصویر وائرل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس کے افسر کی سیو غزہ موومنٹ کے رہنما اور سابق سینیٹر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان سے انگلی اٹھا کر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کاش اسلام آباد پولیس کا غصہ اس با اثر قاتل پر ہوتا جس نے ڈی چوک پر سیو غزہ کے کیمپ پر گاڑی چڑھائی تھی۔
ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق طاقت ہے۔ مشتاق احمد خان اور ان کی اہلیہ دنیا بھر کے با ضمیروں کی طرح غزہ میں نسل کشی کیخلاف آواز بلند کر رہے تھے۔
پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے اسلام آباد پولیس کے افسر کی مشتاق احمد سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسر نے جماعت اسلامی کے رہنما سے بدتمیزی کی ہے، کیا اسلام آباد پولیس کے افسران کو یہ تربیت دی گئی ہے؟

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

17 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago