وائس چینجرایپ کےاستعمال سے 7طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا


مدھیہ پردیش(قدرت روزنامہ)بھارت میں سفاک ملزم نے آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی نشانہ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں پیش آیا، ملزم برجیش کشواہا آواز بدلنے والی ایپ کا استعمال کرکے خاتون پروفیسر بن کر کالج کی طالبات کو اسکالرشپ میں مدد کا جھانسہ دیکر بلاتا اور پھر انہیں ویران علاقے میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم زنانہ آواز میں طالبات سے کہتا تھا کہ وہ فلاں علاقے میں آجائیں جہاں وہ ایک آدمی کو بھیجیں گی جو انہیں موٹر سائیکل پر میرے گھر لے آئے گا۔
پولیس نے کہا کہ جب طالبات اسکی باتوں میں آکر مذکورہ مقام پر پہنچتیں تو وہ ان کو اپنے ساتھ بٹھاکر کسی سنسان جگہ لے جاتا جہاں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا، ملزم نے قبائلی کالج کی کم از کم سات طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ طالبات نے پولیس کو بتایا کہ ملزم واردات کے دوران ہیلمٹ اور دستانے پہنتا تھا تاہم پولیس اسکے ہاتھوں کے بارے میں ملنے والی تفصیلات کی وجہ سے ہی ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی۔ملزم کشواہا نے مہاراشٹر میں ایک رولنگ مل میں کام کرتے ہوئے اپنے ہاتھ جلا لیے تھے اور اسی پہلو پر تفتیش کرتے ہوئے پولیس ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
کشواہا کو ہفتے کے روز تین مبینہ ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے بلڈوزر سے اس کے گھر کو بھی مسمار کر دیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے خاتون ڈی ایس پی کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ ملزم نے مزید کتنی خواتین کو جنسی زیادتی نشانہ بنایا ہے۔بھارتی سائبر سیل نے ایک ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آواز بدلنے والی ایپس کے غلط استعمال سے محتاط رہیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

20 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

21 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

21 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

21 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

22 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

22 hours ago