بھات کےگیمنگ کیفے میں آتشزدگی کے باعث 25 افراد ہلاک


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کےشہر راجکوٹ کے گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نانا ماوا روڈ پر واقع ٹی آر پی گیمنگ زون میں آگ کی شدت پر قابو پانے کیلئےفائر بریگیڈ کی 8 ٹیمیں موقع پر موجودپہنچ چکے تھے تاہم آہستہ آہستہ آ گ نے پورے گیم زون کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگتے ہی پورا علاقہ چیخ و پکار سے گونج اٹھا، فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آ گ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی لیکن آگ اتنی بھیانک تھی کہ دھویں کے بادل ایک کلومیٹر تک دکھائی دے رہے تھے۔ راجکوٹ کے پولیس کمشنر راجو بھارگوا نے بتایا کہ ٹی آر پی گیمنگ زون میں دوپہر میں آگ لگ گئی، ریسکیو کام جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،ہم زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب تک 25 کے قریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں،ہلاک ہونے والوں میں3 بچے بھی شامل ہیں مزید تفتیش کیلئے لاشوں کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، گیمنگ زون یوراج سنگھ سولنکی نامی شخص کی ملکیت ہے، پولیس کمشنر نے کہا کہ جو اموات ہوئی ہیں اس میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کریں گے، مزید تفتیش یہاں ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد ہوگی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

16 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

18 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

18 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

18 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

18 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

19 hours ago