شروع میں بولنگ ملے یا بعد میں فرق نہیں پڑتا، عماد وسیم

لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہےکہ کبھی کبھار پلان سے ہٹ کر بولرز کو استعمال کیا جاتا ہے، شروع میں بولنگ ملے یا بعد میں فرق نہیں پڑتا، کبھی کبھار پلان سے ہٹ کر بولرز کو استعمال کیا جاتا ہے . برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کی سیریز میں ہم مختلف چیزیں ٹرائی کر رہے تھے، جوں جوں ورلڈکپ قریب آرہا ہے ہمارا کامبی نیشن سیٹ ہو رہا ہے .

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کنڈیشن ساتھ دے گی تو نیا بال بھی کرسکتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ جہاں بولنگ ملے وہاں ٹیم کے لیے اچھا کروں، شاہین اور عامر کا بھی نئے گیند سے ریکارڈ اچھا ہے، جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، اگر شروع ہی سے حریف پر دباؤ ڈالیں تو آسان ہوتا ہے، میں اور افتخار غلط وقت پر آؤٹ ہوئے، اگر آؤٹ نہ ہوتے تو ہدف پورا کرلیتے . ان کا کہنا تھا کہ اگلی بار کوشش ہوگی کہ جا کر بلے بلے کریں، مڈل اوورز میں ہمیں حاوی ہونا چاہیے تھا، حاوی ہونے کا مقصد مارنا نہیں، لیکن حریف بولر کو سیٹل نہ ہونے دینا ہے، کوشش کریں گے کہ صرف بات نہ کریں، اچھا کرکے بھی دکھائیں . . .

متعلقہ خبریں