محکمہ خوراک بلوچستان نے وزیر اعلی کا حکم ہوا میں ا ڑا دیا، گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ خوراک نے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی گندم کی خریداری کے حکم کو ہوا میں ا ڑا دیا ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں ہو سکی وزیر اعلی نے رواں ماہ چار مئی کو گندم کی خرید ا ر ی کے احکامات دیئے تھے بلوچستان کے محکمہ خوراک کووزیراعلی میرسرفرازبگٹی نے رواں ماہ کی چارتاریخ کوگندم کی خریداری کےاحکامات دیئے تھے لیکن محکمہ خوراک ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کرسکاپراجیکٹ ڈائریکٹرتاج حریفال ا اپنی ٹیم کے ہمراہ نصیرآبادمیں موجودہیں لیکن تاحال گندم کی خر یداری کاعمل شروع نہیں ہوسکا کیونکہ زمینداروں اورمحکمہ خوراک کےدرمیان بارداناکی تقسیم ہی معمہ بنی ہوئی ہے محکمہ خوراک تین بارگندم کی خریداری کااعلان کرنے کے باوجودخریداری میں ناکام ہے محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سوموار 27تاریخ سے گندم کی خریداری شروع ہوجائےگی گندم کی خریداری میں تاخیربارداناکی عدم دستیابی کے باعث ہوئی اب تین لاکھ بیگز پہنچ گئے ہیں اس لئے اب گندم کی خریداری کا عمل شروع ہوجائے گا جسے جون میں پورا کر لیاجائے گا ذرائع دوسری جانب زمیندار صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں انکا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک حکام کی مبینہ نااہلی کے باعث کسانوں کی گندم پڑی ہوئی خراب ہو رہی ہے انکا بہت نقصان ہو رہا ہے لیکن اسکا ازالہ کرنے والا کوئی نہیں ہے

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

4 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

17 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

25 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

41 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

45 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

56 mins ago