چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی نادرا آفس میں عملہ نہ ہونے کے وجہ سے خواتین کو ب فارم ، شناختی کارڈز اور برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ حکام نوٹس لیں ۔ تفصیلات کےمطابق چاغی کےایک لاکھ آبادی کے لیے چاغی نادرا آفس میں صرف ایک عملہ تعینات کی گئی ہے جوصرف میل ہے جو علاقے کے لیے ناکافی ہیں چاغی نادرا میں فیمیل عملہ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو شناختی کارڈ ، ب فارم اور برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامناہے ۔ چاغی شہر اور دور دراز کے دیہاتوں سے آنے والے شہری مایوس ہو کر واپس چلے جاتے ہیں ۔ چاغی نادرا آفیس میں میل اور فیمیل کو دفتری امور ب فارم اور شناختی کارڈ کے حصول میں دشواری کا سامنا ہیں ۔ چاغی کے شہری دور دراز سے روزانہ کرایہ بھر کر نادرا آفیس آتے ہیں ۔ چاغی نادرا آفیس میں رش ہونے کی وجہ سے مایوس ہو کر واپس چلے جاتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ڈی جی نادرا بلوچستان اور دیگراعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چاغی میں میل اور فیمیل عملہ تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کے شناختی کارڈ ،ب فارم اور برتھ سرٹیفکیٹ کے مسائل جلد حل ہوسکیں۔
واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں…
صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت تھی، ٹرمپ…
کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)ماضی کی شہرت یافتہ لالی وڈ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں رہنے والوں کے لیے نئی خبر یہ ہے کہ گھڑیوں…