پنجگور میں احتجاج، نوبت لسٹ جاری نہ ہونے پر سی پیک روڑ کو بند کردیا جائےگا، بارڈر بچاؤ تحریک

پنجگور(قدرت روزنامہ)بارڈر بچاؤ تحریک نے سی پیک روڑ کے قریب ٹینٹ لگا کر احتجاج شروع کردیا اتوار کا نوبت لسٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں سی پیک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جائےگا بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنمائوں سعود داد نجیب سلیم اور دیگر کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اے سی پنجگور زاہد حسین شاہوانی اور میجر لیویز کی جانب سے بھی احتجاجی شرکاء سے مذاکرات تاہم بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق بارڈر بچاؤ تحریک کی جانب سے بارڈر پر حکومتی شرائط کے خلاف اور دیگر مسائل پر سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ کے ساتھ زم زم ہوٹل کے سامنے ٹینٹ لگاکر دھرنا دیا ہے بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنمائوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بارڈر کے معاملات کو حل کرنے کی بجائے مذید مشکلات پیدا کررہی ہے جس سے پنجگور عوام میں نفاق اور نفرتیں جنم لیں گی بارڈر بچاؤ تحریک نے جو چار مطالبات ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے ہیں وہ پنجگور کے جملہ عوام کے مطالبات ہیں اتوار کے روز بارڈر کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں حکومت اور مقامی انتظامیہ عوام میں جاری بے چینی دور کرانے کے لیے اتوار کی چھٹی کا فیصلہ واپس لے اور لوگوں کو اتوار کے روزگار بارڈر پر کام کرنے دیں اور سب تحصیل کلگ کے علاقہ ،،گر،، میں مذید ایک انٹری پوائنٹ کھول کر عوام کو روزگار کے مذید مواقعے دیں انہوں نے کہا کہ ہم جو چار ڈیمانڈ ضلعی انتظامیہ کو پیش کردیئے ہیں ان پر عمل درآمد ہونے تک احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مطالبات کی منظوری میں تاخیر عوام میں مذید اشتعال کا سبب بن سکتا ہے اور وہ مجبوراً سی پیک کو بند کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب طفل تسلیوں پر کام آگے نہیں بڑھے گا ضلعی انتظامیہ عملی طور پر ثابت کرے کہ وہ ہمارے مطالبات کو منظور کررہا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن کی صورت میں ہمیں مطمعن کرے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز انجمن تاجران کمیٹی سول سوسائٹی رابطہ کمیٹی پروم اور دیگر سے صلاح ومشورہ جاری ہے کسی بھی وقت سی پیک کو ٹریفک کے لیے بند کریں گے . .

متعلقہ خبریں