قلعہ عبداللہ میں 3 سال کے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں رہنے والی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں اور بچی سے لیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی جینیاتی تحقیق ابھی جاری ہے۔وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو ناصرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ پولیو ورکرز جب بھی آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے سرکاری سطح پر جاری کوششوں کے باوجود پاکستان سے پولیو وائرس کا اب تک خاتمہ نہیں کیا جا سکا اور اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان ایسے خطے ہیں جہاں سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔پولیو وائرس پہلے پاکستان کے 33 اضلاع تک محدود تھا تاہم رواں ماہ بلوچستان کے ضلع حب کے سیوریج کے نمونوں میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تشخیص ہوئی تھی۔وزارت صحت کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ اس سال اب تک 34 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام مثبت نمونے اور 2024 میں رپورٹ ہونے والے 2 انسانی کیسز میں وائے بی تھری اے کلسٹر پایا گیا جو 2021 میں پاکستان سے غائب ہو گیا تھا لیکن افغانستان میں موجود تھا اور گزشتہ سال سرحد پار ٹرانسمیشن کے ذریعے دوبارہ پاکستان میں آگیا۔واضح رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، بچوں کو اس سے بچانے کا سب سے مؤثر طریقہ ویکسینیشن ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

19 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

20 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

20 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

20 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

21 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

21 hours ago