حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز نے نوٹس لے لیا

حب(قدرت روزنامہ)حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز میر علی حسن زہری نے نوٹس لے لیا چوری روکنے اور حب و گڈانی کے شہریوں کے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کیا جائے عوام کی تکلیف کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ ان ایکشن کینال پر پانی چوروں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا گیا 8پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے بھاری مشینری ضبط کرلی گئی پانی چوروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کی تنبہہ محکمہ ایری گیشن نے لسبیلہ کینال پر غیر قانونی ہائیڈرینٹس اور پانی چوروں کے خلاف کے آپریشن کا آغاز کردیا ،پانی چوری میں استعمال ہونے والی مشینری درجنوںمپش اور مشینیں ضبط کر لیں کینال سے پانی کی چوری میں ملوث عناصر کی جانب سے ایری گیشن آپریشن ٹیم پر حملہ کی کوشش تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری ، صوبائی وزیر ایر گیشن صادق عمرانی و سیکرٹری ایریگیشن کی ہدایت پر ایکسین ایریگیشن کینال عبدالجبار زہری نے پانی چوری کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا گزشتہ روز لسبیلہ کینال کے مختلف مقامات سے دس سے زائد ہائیڈرینٹ اکھاڑ دئیے لسبیلہ کینال سے پانی چوری میں استعمال ہونے والے پائپیں اور مشینیں ضبط کر لیں اس حوالے سے عبدالجبار زہری کا کہنا ہے کہ پانی چوری کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی لسبیلہ کینال پر کاروائی کے دوران پانی چوری میں ملوث8 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی ہورہی ہے . مقدمہ درج کر کے پانی چوری میں ملوث افراد کو پابند سلال کرائیں گے انھوں نے کہاکہ پانی چوری کرنے والے جتنے بھی با اثرکیوں نہ ہوں ہر صورت کاروائی ہوگی اورکسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کی ایریگیشن ایکسئین کو سخت ہدایات کے بعد بڑے پیمانے پرمزید کریک ڈائوں کی تیاریاںکی جارہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں