کان کنی کے لئے پی پی ایل کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ماتحت ادارے ڈیگن ایکسپلوریشن ورکس (ڈی ای ڈبلیو) کے ساتھ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع EL-207بلاک میں معدنی وسائل کی تلاش اورپیداوارکے لیے اشتراکیت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پی پی ایل کی کاروبار میں تنوع کی حکمت عملی کے تحت یہ قدم کان کنی کے شعبے کمپنی کے کاروبار کو بلوچستان میں تقویت دینے میں اہم کردار کا حامل ہوگا۔اس معاہدے پرگزشتہ روز کو اسلام آباد میں،پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او عمران عباسی اور ایف ڈبلیواو کے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع کی موجودگی میں پی پی ایل کی جانب سے جی ایم ای اورسی بی ڈی ارشد پالیکر اور ڈی ای ڈبلیو سے قیصر رفیق نے دستخط کئے ۔ اس تقریب میں اہم شراکت داروں اورکمپنی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ قبل ازیں، پی پی ایل نے EL-207منصوبے پر حکمتِ عملی میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایف ڈبلیو او کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔ اس بلاک میں پورفیری قسم(Porphyry-type) کے ذخائر بشمول تانبے اور سونے کی موجودگی کے قوی امکانات موجود ہیں۔ یہ معاہدہ ایک طویل مدتی شراکت داری پر مبنی ہے، جو معدنیات سے مالا مال چاغی کے معدنیاتی خطے( میٹالوجینک بیلٹ )میں حکمتِ عملی کے اعتبار سے کاروباری امکانات رکھتا ہے اور بلوچستان میں کان کنی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے۔

Recent Posts

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

18 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

37 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

47 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

55 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…

1 hour ago

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

1 hour ago