موسمیاتی تبدیلیاں، بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں رواں سال جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے ،وسطی، شمالی پنجاب اورجنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو ں گی، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی،بلوچستان میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی کے وسط اور اگست کے دوران زیادہ بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے،رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں ،کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

9 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

16 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…

22 mins ago

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

33 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

41 mins ago

نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود…

51 mins ago