زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ سابق ماڈل و اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا . زینب جمیل کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر حملہ میرے شوہر نے کرایا ہے .

انہوں نے کہاکہ میرا شوہر مجھے 2 ماہ سے سنگین دھمکیاں دے رہا تھا . زینب جمیل نے کہاکہ ان کے شوہر نے انہیں جو دھمکی آمیز پیغام بھیجے ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں . سابق اداکارہ نے مزید کہاکہ میں پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں اور اس وقت بھی جان کو خطرات لاحق ہیں . انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر ان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو شفاف بنائیں . واضح رہے کہ زینب جیمل پر بدھ 22 مئی کو لاہور میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کا مقدمہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں