نیویارک میں کتوں کا فیشن شو، نامور شخصیات کی شرکت، مقصد کیا تھا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیو یارک میں امریکن کینل کلب (اے کے سی )کے میوزیم آف دی ڈاگ میں کتوں اور ان کے لباس کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جہاں 2 درجن سے زیادہ کتوں کو میٹ گالا سے متاثر نئے فیشن زیب تن کرائے گئے اور ریڈ کارپٹ پر واک کرائی گئی۔

میوزیم میں فیشن ڈیزائنر انتھونی روبیو کے دوسرے سالانہ فنڈ ریزر میٹ گالا میں مختلف نسل کے کتوں کو لباس پہنائے گئے اور پھر انہیں ریڈ کارپٹ پر واک کرائی گئی ان کتوں کی فیشن واک میں گیگی حدید، زینڈیا، لیل ناس ایکس، ایڈ شیران، شکیرا، گیل کنگ اور دیگر مشہور شخصیات کے کتوں نے حصہ لیا ۔

کتوں کے فیشن شو کا انعقاد کرنے والے انتھونی روبیو نے کہا کہ پالتو جانوروں کے گالا کے لیے میرے لیے یہ جاننا ضروری تھا کہ 2 ٹانگوں والے انسانوں کے پہنے جانے والے کپڑوں کو 4 ٹانگوں والے کتوں پر کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے۔ انسان اپنے فیشن کے لیے بہت کچھ کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے، لیکن کتے خود تو ایسا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کتوں سمیت دیگر جانوروں کا سکون اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کتوں کا فیشن شو میرلے لیے ایک چیلنج تھا جس کے لیے میں ہمیشہ تیار رہا ہوں۔
تقریب کا مقصد اور پیغام سادہ اور سمجھنے والا ہے
انتھونی روبیو نے بتایا کہ ’ میں نے کتوں کا یہ فیشن شو سب کو خوش کرنے کے لیے کیا، کیونکہ اس وقت ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں، یہاں بہت ساری بری چیزیں ہو رہی ہیں۔ ’ سب کچھ منفی ہے، ہر ایک کے سر پر دکھوں کے سائے ہیں، ہر کوئی غصے میں ہے اس لیے میں لوگوں کی خوشی کو بڑھانے اور دنیا میں روشنی لانے کے لیے ایسا کرتا ہوں۔
پالتو جانوروں کا گالا 2024 کتوں کا فیشن شو بن گیا
انتھونی نے کہا کہ اب کتوں کے یہ ملبوسات اب میوزیم آف دی ڈاگ میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

میوزیم کے سی ای او اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹوفر برومسن نے کہا کہ ’ مجھے امید ہے کہ جب لوگ نمائش دیکھیں گے تو وہ کچھ خوشی اور مسرت محسوس کریں گے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago