’تاجر ٹیکس دینے کے لیے تیار لیکن اس کے بعد تنگ نہ کرنے کی گارنٹی چاہتے ہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تاجر دوست اسکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر ٹیکس دینے سے انکاری نہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ٹیکس دینے کے بعد انہیں تنگ نہ کیا جائے . کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں تاجر دوست اسکیم پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم پر بریفنگ دی .

انہوں نے کہاکہ تاجروں نے ایف بی آر سے متعلق کھل کر تحفظات کا اظہار کیا . نعیم میر نے کہاکہ تاجر اپنے تحفظات تحریری طور پر ایف بی آر میں جمع کرائیں گے، تمام تاجروں نے ایف بی آر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس پر شور و واویلا مچایا . انہوں نے کہاکہ بارڈر سے نان کسٹم سامان کی درآمد پر بھی تاجروں نے آواز اٹھائی، ہم وزیر اعظم کے پاس تاجروں کے تحفظات پہنچائیں گے . نعیم میر نے کہاکہ تمام تاجر برادری ٹیکس نظام میں آنے کے لیے تیار ہے . نعیم کریم کو تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے . انہوں نے کہاکہ پہلی بار وزیراعظم نے تاجروں کی سہولت کے لیے دفتر قائم کیا ہے، ٹیکس کا مرحلہ جولائی سے شروع ہوگا . انہوں نے کہاکہ تاجروں کی مشاورت سے طے کریں گے کہ چھوٹے اور بڑے تاجر سے کتنا ٹیکس وصول کریں، اب تک تاجر دوست اسکیم میں ایک ہزار تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں