اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تاجر دوست اسکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر ٹیکس دینے سے انکاری نہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ٹیکس دینے کے بعد انہیں تنگ نہ کیا جائے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں تاجر دوست اسکیم پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہاکہ تاجروں نے ایف بی آر سے متعلق کھل کر تحفظات کا اظہار کیا۔
نعیم میر نے کہاکہ تاجر اپنے تحفظات تحریری طور پر ایف بی آر میں جمع کرائیں گے، تمام تاجروں نے ایف بی آر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس پر شور و واویلا مچایا۔
انہوں نے کہاکہ بارڈر سے نان کسٹم سامان کی درآمد پر بھی تاجروں نے آواز اٹھائی، ہم وزیر اعظم کے پاس تاجروں کے تحفظات پہنچائیں گے۔
نعیم میر نے کہاکہ تمام تاجر برادری ٹیکس نظام میں آنے کے لیے تیار ہے۔ نعیم کریم کو تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلی بار وزیراعظم نے تاجروں کی سہولت کے لیے دفتر قائم کیا ہے، ٹیکس کا مرحلہ جولائی سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ تاجروں کی مشاورت سے طے کریں گے کہ چھوٹے اور بڑے تاجر سے کتنا ٹیکس وصول کریں، اب تک تاجر دوست اسکیم میں ایک ہزار تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…
پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…