حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کے درمیان واجبات کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا، بدترین لوڈشیڈنگ کاخدشہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ اور کراچی پاور سپلائی کمپنی ’کے الیکٹرک‘ کے درمیان واجبات کی ادائیگیوں کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے، ’کے الیکٹرک‘ نے کراچی میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کے بارے میں حکومت کو خبردار کر دیا۔
کراچی پاور سپلائی کمپنی ’کے الیکٹرک‘ نے ہفتہ کے روز حکومت سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ سندھ نے کے الیکٹرک کے اربوں روپے واجبات ادا کرنے ہیں، اگر حکومت کی طرف سے یہ واجبات ادا نہ کیے گئے تو ’کے الیکٹرک‘ بجلی کی ترسیل نہیں کر سکے گی۔
’کے الیکٹرک‘ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اور واٹر بورڈ نے جنوری سے ادائیگیاں نہیں کی ہیں، جس کے باعث کے الیکٹرک مالیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے اور اسے اپنے نیٹ ورک کی مینٹیننس کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کے الیکٹرک‘ نے واجبات کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت کے سیکریٹری فنانس اور انرجی سمیت میئر کراچی اور دیگر حکام کو مکتوب ارسال کر دیے ہیں۔
مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بجلی کے بلوں کی مد میں 5 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہے، بجلی کے واجبات کی فوری ادائیگی کے لیے کے الیکٹرک نے حکومت سندھ کو صرف مئی میں 5 مکتوب تحریر کیے ہیں۔
مکتوب میں مزید لکھا گیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کے الیکٹرک کو مالیاتی بحران کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کو اگر فوری ادائیگی نہیں ہوئی تو شدید گرمیوں میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہےاور بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آنے سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے۔ اس وقت شرح سود بلند ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے کے الیکٹرک بینکوں سے قرض بھی نہیں لے سکتی ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

20 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

21 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

22 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

22 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

22 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

22 hours ago