بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، قاسم خان سوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے اور ان کے حقوق کو پورا کرنے کی تاکید کی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ شفقت بھرا رویہ بھی ان کی صلاحیتوں میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے، بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور اچھی پرورش انہیں معاشرے میں نمایاں مقام دلانے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے، اسٹریٹ چلڈرن کو اسکولوں میں لانا حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔

قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے بچوں سے ہونے والی زیادتیوں کے خاتمے لیے زینب الرٹ بل پاس کیا ہے، دنیا بھر میں بچوں کو زیادتیوں، جسمانی تشدد اور دیگر مسائل کا سامنا ہے، ایسے بچے جو غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کو اسکولوں میں لانے کے لیے وظائف مقرر دیئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا ہے کہ نیشنل کمیشن برائے چائلڈ رائٹس کو قانون سازی سے متعلق پارلیمانی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس مستقبل کے معماروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بہتر تعلیم و تربیت کے لیے مربوط پالیسیاں مرتب کرے۔

Recent Posts

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

4 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

13 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

19 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

34 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

38 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

46 mins ago