اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثہ کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں میانوالی روڈ پر ہوا جہاں ٹرک سامنے سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گیا۔ مقامی ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اس المناک حادثے کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے تھا اور وہ بھکر میں اپنے رشتہ داروں کے پاس جارہے تھے۔ مرنے والے افراد میں 3 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوٹ ادو پولیس کے مطابق حادثے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…
کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…