پنجاب کے ہر شہری کو خوشحال و صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں، مریم نواز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے شہروں اور دیہات میں شروع کیے گئے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہورہے ہیں، کینسر، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات بھی ان کے گھروں پر ملنے لگیں۔
خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا، مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ کی کامیابی کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش، خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتی ہیں، ہر سیکٹر ان کی ترجیح ہے مگر صحت کی سہولیات کی بہتری پر ان کی پوری توجہ ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف قابل تحسین ہیں۔ ’فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز کے ذریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کررہی ہوں، ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ مزید تقویت پکڑرہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچارہے ہیں، صوبے میں مراکز صحت اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے، صوبے کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلعے میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ’خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا ، اپنے عوام کے لیے ہر سہولت چاہتی ہوں۔‘

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

17 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

19 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

19 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

19 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

19 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

19 hours ago