طلعت حسین کون تھے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منفرد لب و لہجے کے مالک عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
طلعت حسین 18 ستمبر 1940 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپنے مخصوص انداز و آواز سے شوبز کے قریباً تمام ہی شعبوں میں خود کو منواچکے تھے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے بطور صداکار کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 1964 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے چند برس بعد حصولِ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے تھے، جہاں لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامیٹک آرٹ سے تربیت حاصل کی تھی۔

طلعت حسین 1972 سے1977 تک لندن میں مقیم رہے تھے۔ ڈراموں، اسٹیج شوز اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی وی کمرشلز میں بھی اپنی دبنگ آواز کا جادو جگایا تھا۔ اس دوران متعدّد ڈراموں اور فلموں میں ڈائریکشن کے ساتھ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا) اور دیگر جامعات میں درس و تدریس کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا تھا۔

ڈرامہ نگاری کے شیکسپئر کہلانے والے طلعت حسین نے لندن چینل 4 کی مشہور زمانہ سیریز ٹریفک میں لاجواب اداکاری کی تھی۔ بالی وڈ فلم ’سوتن کی بیٹی‘ میں جیتندر اور ریکھا کے مدمقابل ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔ ٹی وی ڈراموں میں ارجمند، اِک نئے موڑ پہ، دی کیسل، ایک امید، ٹائپسٹ، رابطہ، نائٹ کانسٹیبل، درد کا شجر، بندش، دیس پردیس، فنونِ لطیفہ، ہوائیں، عید کا جوڑا، کشکول، تھوڑی خوشی تھوڑا غم، دیس پردیس، آنسو، طارق بن زیاد، پرچھائیاں اور دیگر کئی مقبول، یادگار ڈرامے شامل ہیں۔

ان کی فلموں میں چراغ جلتا رہا، جناح، ایکسپورٹ امپورٹ (نارویجن فلم)، لاج، قربانی، سوتن کی بیٹی (بھارتی فلم)، اشارہ، آشنا، بندگی، محبت مر نہیں سکتی، انسان اور آدمی، گم نام، چُھپن چُھپائی اور پراجیکٹ غازی وغیرہ شامل ہیں۔ شاندار اداکاری پر انہیں صدارتی ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

تھیٹر، ریڈیو، ٹی وی اور فلم کی دنیا میں بے شمار خدمات سے لوہا منوانے والے نامور اداکار طلعت حسین طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی اہلیہ رخشندہ طلعت کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے بہت کم زور ہوگئے تھے اور ان میں پانی بھرنے کی وجہ سے سانس لینے میں بہت تکلیف تھی۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے چلنے پھرنے اور خود کھانے پینے سے بھی قاصر تھے اور ان کی یادداشت بھی انتہائی کمزور ہوگئی تھی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

17 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

18 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

18 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

18 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

19 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

19 hours ago