ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، موہن جو دڑو میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میدانی وریگستانی علاقے شدید ترین گرمی کی زد میں ہیں تاہم گرمی کی موجودہ لہرسے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل سب سے زیادہ درجہ حرارت موہن جو دڑو میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، دوسرے نمبر پر سکھر، لاڑکانہ، دادو میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سندھ میں پڈعیدن، نواب شاہ، مٹھی میں آج درجہ حرارت 48، سکرنڈ، چھور میں 46، ٹنڈو جام، حیدر آباد 45، ڈگری سینٹی گریڈ ہے گا۔
پنجاب میں آج رحیم یار خان میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 48، ملتان میں 46، فیصل آباد 45، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 41 سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
لاہور میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گرید کو چھونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ ہفتہ تک بارشوں کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
کراچی میں آج پارا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے، تاہم گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی میں مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں اس وقت نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کے پیشِ نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی زیادہ استعمال کریں، جب کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔
لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان:
دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی کی گزشتہ روز کے الیکٹرک حکام سے ملاقات بھی کام نہ آسکی، کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی میں بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
پشاور میں بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کی جانب سے گزشتہ روز کیے جانے والے احتجاج کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

Recent Posts

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

8 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

19 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

26 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…

32 mins ago

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

43 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

51 mins ago