اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات جس دوران مالی سال 2024-2025 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمٰن شامل تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال اور مالی سال25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…
پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…