مذاکرات کامیاب ,بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال مؤخر کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پہیہ جام ہرتال مؤخر کردی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ مذاکرات کیلئے پہنچی تو ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا،ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہیہ جام کی کال واپس لے لی ہے، لیکن احتجاجی کیمپ قائم رہے گا۔

یاد رہے کہ بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد نے گزشتہ روز صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو کئی کئی گھنٹے چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے، چیک پوسٹوں پر گھنٹوں چیکنگ کے بہانے کھڑا کرکے اذیت دی جاتی ہے۔ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ جگہ جگہ چیک پوسٹوں کے بجائے جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں.ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہر چیک پوسٹ پر گھنٹوں کھڑا کیا جاتا ہے جس سے مسافر پریشان ہوتے ہیں، ساتھ میں فروٹ اور سبزیاں بھی خراب ہوجاتی ہیں۔ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر روکنے کے باعث گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے ہوتا ہے۔ٹرانسپورٹرز اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

32 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

34 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

57 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

1 hour ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

1 hour ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago