پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ: قبائلی تصادم امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ پاپوا نیو گنی میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بحالی کی کوششوں کو قریبی علاقے میں جاری قبائلی تصادم نے پیچیدہ بنا دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے سیکڑوں دیہاتیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ اینگا میں جمعہ کی صبح سویرے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی گاؤں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس کے نتیجے میں کئی مکانات اور ان کے اندر سوئے ہوئے لوگ دب گئے تھے۔
اگرچہ سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد کو مرتب کرنے میں دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں، تاہم امدادی ایجنسیوں اور مقامی رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ 100 سے 300 کے درمیان لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اہلکار سرہان اکٹوپراک نے کہا کہ قبائلی لڑائی متاثرہ علاقے میں جانے والے واحد راستے پر شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قبائلی تشدد کا تودہ گرنے سے کوئی تعلق نہیں، پاپوا نیو گنی کی فوج امدادی قافلوں کی محفوظ گزر گاہ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اسکارٹ فراہم کر رہی ہے۔
یہ گاؤں تقریباً 4 ہزار لوگوں کا گھر تھا، جو کہ پہاڑی علاقوں میں سونا نکالنے والے کان کنوں کے لیے ایک تجارتی پوسٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
سرہان اکٹوپراک نے کہا کہ ہفتے کی رات تک ملبے سے 5 لاشیں نکالی جا چکی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک عارضی اسکول اور متعدد تجارتی اسٹالز کے ساتھ اب 100 سے زائد مکانات کے تباہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اینگا میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ہنگامی رسپانس ٹیم کے خدشات کو بیان کرتے ہوئے، انہوں نے پورٹ مورسبی سے کہا کہ ملبے کے اس پار کام کرنا بہت خطرناک ہے اور زمین ابھی بھی کھسک رہی ہے۔
امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس تباہی نے گاؤں کے مویشیوں، خوراک کے باغات اور صاف پانی کے ذرائع کو ختم کر دیا ہے۔

Recent Posts

اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…

3 hours ago

24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

4 hours ago

برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے اس احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…

4 hours ago

میچ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جملے کسنے پر امام الحق شدید غصے میں آگئے

لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…

4 hours ago

بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…

4 hours ago