ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس جیل بھیج دیا گیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ یاسمین راشد 5روز سروسز ہسپتال میں زیرعلاج رہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اب مکمل ٹھیک ہے،اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل بھیج دیا گیا .

انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ ہسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی انہیں ملنے آئی تھی،یاسمین راشد پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز ہسپتال لائی گئی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں