پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں،یوسف رضا گیلانی

لاہور(قدرت روزنامہ)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرنے کیلئے ہم مذاکرات کیلئے حاضر ہیں،پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں .


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ صاف پانی کا مسئلہ اس وقت ملک کا سنگین مسئلہ ہے،عوام تک صاف پانی پہنچانا کسی مشن سے کم نہیں،مخیر حضرات اس کار خیر میں حصہ لیں .

ان کاکہناتھا کہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،سیاسی عدم استحکام، معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے، میں پی ٹی آئی کے معاملات کا ترجمان نہیں ہوں،ہر چیز ووٹ سے مشروط ہے ،بجٹ عوام دوست، کسان دوست نوجوان دوست ہونا چاہئے .

. .

متعلقہ خبریں