پشاور؛ سکیورٹی فورسز کا حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5دہشتگرد ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے، آپریشن میں کیپٹن سمیت 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا .

پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثرانداز میں تلاش کیا،فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر، حوالدار شفیق اللہ شہیدہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حسن جہانگیر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے،25سال کے کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، جبکہ 36سال کے حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے ہے .

. .

متعلقہ خبریں