امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی .


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں کی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی،کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا،خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے،قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا،اور اس میں بھی امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا .

. .

متعلقہ خبریں