ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ لیلا خان کے قتل پر سوتیلے والد پرویز ٹاک کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
ممبئی سیشنز کی عدالت نے جمعے کے روز سوتیلی بیٹی اور اداکارہ لیلا خان کو قتل کرنے کے جرم میں پرویز تک کو موت کی سزا سنائی گئی۔
واضح رہے 2011 میں پرویز ٹاک نے سوتیلی بیٹی اداکارہ لیلا خان، 4 بھائی بہنوں اور اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔جبکہ پرویز ٹاک نے 9 مئی کو عدالت کے ساتھ قتل کا اعتراف کیا تھا، جج ایس بی پور کی جانب سے کہنا تھا کہ یہ کیس قتل کے چارجز میں اتا ہے۔ پرویز ٹاک کو سزائے موت سنائی جاتی ہے۔
واضح رہے اس سزا سے قبل مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ 10 ہزار بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پرویز ٹاک نے پہلے اہلیہ سیلینا کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا جس کے بعد لیلا اور دیگر 4 بچوں کی جان لے لی۔قتل کا انکشاف کئی ماہ بعد سامنے آیا تھا، جب مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے پرویز کو گرفتار کیا تھا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…