کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج، ٹریفک معطل


کراچی(قدرت روزنامہ)شاہ لطیف ٹاؤن اور اورنگی بنارس پل پر بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 مظاہرین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے ظفر ٹاؤن میں علاقہ مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ملک سلیم نے بتایا کہ مظاہرین کو بات چیت کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے انھیں منتشر کردیا جبکہ اس موقع پر مظاہرین میں شامل افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔اس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ پولیس کی نفری کو بھی تعینات کر دیا۔
دریں اثنا عبداللہ کالج کی جانب سے اورنگی ٹاؤن جانے والے بنارس پل کے ٹریک پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور فوری طور پر بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا ۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 min ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

25 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

43 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

54 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

1 hour ago